نیلم منیر نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کردی؛ نام کیا رکھا؟
اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے چاہنے والوں تک پہنچائی۔
سالہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔
تصویر میں اداکارہ نے گہرے رنگ کا اسپتال کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ بچہ سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے اور اس کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپایا گیا ہے۔
تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں نیلم منیر نے لکھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے الحمداللہ کہتے ہوئے اپنے بیٹے محمد حمدان کو قبول ہونے والی دعا اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔
اداکارہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
