کیمبرین پیٹرول میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

کیمبرین پیٹرول میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے اب تک لگاتار پانچ سالوں میں تمغے جیتے ہیں

کیمبرین پیٹرول 2026 میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

 ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول کی مشق ویلز برطانیہ میں 2 سے 13 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوئی جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔

 اس سال کے سلور میڈل کے ساتھ پاکستان نے اب تک لگاتار پانچ سالوں میں تمغے جیتے ہیں۔ اس سے قبل پاک فوج کی ٹیم نے 2022 اور 2023 میں چاندی کا تمغہ جبکہ 2024 اور2025  میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ جسمانی فٹنس کا بین الاقوامی سطح پر مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے