گذشتہ 3 سالوں میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ملک چھوڑ دیا، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک گئے جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

سال 2024، 2025 اور 2026 کے دوران ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں، مینیجرز، انجینئرز، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بیرون ملک روزگار حاصل کیا۔

ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک منتقل

2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک گئے جب کہ 2025 میں یہ تعداد 28 ہزار 726 اور 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 رہی۔

2024 میں 23 ہزار 674 مینیجرز بیرون ملک روزگار کے لیے گئے، 2025 میں 9 ہزار 562 اور 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 مینیجرز بیرون ملک گئے۔

انجینئرز، ڈاکٹرز اور اکاؤنٹنٹس بھی ملک چھوڑ گئے

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 8 ہزار 15 انجینئرز، 2025 میں 5 ہزار 945 اور 2026 میں اب تک 3 ہزار 605 انجینئرز بیرون ملک گئے۔

اسی طرح 2024 میں 4 ہزار 779 اکاؤنٹنٹس، 2025 میں 4 ہزار 305 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹس بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہوئے۔

2024 میں 3 ہزار 625 ڈاکٹرز بیرون ملک گئے، 2025 میں 3 ہزار 795 اور 2026 میں اب تک 2 ہزار 93 ڈاکٹرز بیرون ملک گئے۔

اساتذہ اور نرسوں کی بیرون ملک روانگی

2024 میں ایک ہزار 729 اساتذہ، 2025 میں ایک ہزار 725 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 457 اساتذہ بیرون ملک گئے۔

نرسوں میں سے 2024 میں 2 ہزار 30، 2025 میں ایک ہزار 639 اور 2026 میں اب تک 626 نرسیں بیرون ملک روزگار کے لیے گئیں۔

آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے ماہرین بھی بیرون ملک گئے

کمپیوٹر پروگرامرز میں سے 2024 میں ایک ہزار 351، 2025 میں ایک ہزار 147 اور 2026 میں اب تک 664 کمپیوٹر پروگرامرز بیرون ملک گئے۔

سسٹم اینالسٹس میں سے 2024 میں 388، 2025 میں 362 اور 2026 میں اب تک 243 افراد بیرون ملک گئے۔

فارماسسٹس میں سے 2024 میں 155، 2025 میں 183 اور 2026 میں اب تک 156 افراد بیرون ملک گئے جب کہ ڈینٹل سرجنز میں سے 2024 میں 84، 2025 میں 63 اور 2026 میں اب تک 45 افراد بیرون ملک گئے۔

اعلیٰ مہارت یافتہ افراد اور مالیاتی تجزیہ کار بھی شامل

2024 میں ایک ہزار 616 اعلیٰ مہارت یافتہ پاکستانی، 2025 میں ایک ہزار 510 اور 2026 میں اب تک 681 پاکستانی بیرون ملک گئے۔

مالیاتی تجزیہ کاروں میں سے 2024 میں 683، 2025 میں 923 اور 2026 میں اب تک 424 افراد بیرون ملک گئے۔ مشیروں میں سے 2024 میں 836، 2025 میں 512 اور 2026 میں اب تک 228 افراد بیرون ملک گئے۔

بجٹ کنٹرولرز میں سے 2024 میں 64، 2025 میں 38 اور 2026 میں اب تک 18 افراد بیرون ملک گئے۔ پائلٹس میں سے 2024 میں 33، 2025 میں 37 اور 2026 میں اب تک 11 پائلٹس بیرون ملک روزگار کے لیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے