نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
‘امریکا اور اسرائیل نے فوجی حملوں کے ذریعے ایران کو ختم کرنے کی کوشش کی’
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کو ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کا اختیار ہے تاہم اس بار ہمیں پہلے سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے فوجی حملوں کے ذریعے ایران کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ایران اس جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا ہے۔
