ٹرمپ ایران پر بڑے حملے پر غور کر رہے ہیں، ارم نیوز کا دعویٰ

ٹرمپ ایران پر بڑے حملے پر غور کررہے ہیں، اماراتی اخبار کا دعویٰ

ارم نیوز نے بتایا کہ مجوزہ حملے کا مقصد تہران کی اہم تیل برآمدی شریان کو مفلوج کرنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے حملے پر غور کررہے ہیں جس میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز جزیرہ خارگ کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اماراتی اخبار ارم نیوز کے مطابق مجوزہ اہداف میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینک، پائپ لائنز، ٹینکرز کی لوڈنگ سہولیات اور فوجی مقامات شامل ہیں۔

ارم نیوز نے بتایا کہ مجوزہ حملے کا مقصد تہران کی اہم تیل برآمدی شریان کو مفلوج کرنا اور ایران کو جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

اماراتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں فوری سیکیورٹی اور سفری انتباہات بھی جاری کیے ہیں۔

ان انتباہات میں سعودی عرب، اردن، کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، لبنان، عمان، یمن، ایران اور اسرائیل میں موجود امریکی شہریوں کو ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں منسوخ ہونے کے خدشات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جب کہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ممالک سے روانگی پر غور کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے