پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 381 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک روز 20 اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔
