انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار

انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے تیار

یونس خان نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف آخری ہوم ون ڈے میں پاکستان کی کپتانی کی تھی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 21 برس بعد آج پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 21 دسمبر 2005 کو کھیلا تھا، 21 برس قبل کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ نے آخری ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 206 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی تھی۔

پاکستان نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 2-3 سے اپنے نام کی تھی مارکس ٹریسکوتھک نے 2005 میں پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی۔

یونس خان نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف آخری ہوم ون ڈے میں پاکستان کی کپتانی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے