امن مذاکرات پر آمادگی کے چند گھنٹے بعد کیف پر روسی میزائل حملہ؛ 6 افراد زخمی

امن مذاکرات پر آمادگی کے چند گھنٹے بعد کیف پر روسی میزائل حملہ؛ 6 افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے بتایا کہ بدھ کی شب ہونے والے حملے میں شہر کے مختلف مقامات پر رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب روس نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اصولی آمادگی ظاہر کی تھی جس سے جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے امیدیں ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس سلسلے میں مذاکرات اور سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے