افغانستان سے دہشت گردی کا خدشہ؛ روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
‘مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے، جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں’
افغانستان سے دراندازی اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر وسطی ایشیا میں سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے عسکری اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔
ازبک جریدہ دی تاشکند ٹائمز کے مطابق روس اور ازبکستان کا افغان سرحد کے قریب مشترکہ عسکری اقدام اٹھاتے ہوئے سرحدی شہر ترمذ میں فوجی مشقیں کو آپریشن 2026 شروع کر دیں۔
دی تاشکند ٹائمز نے بتایا ہے کہ 20 سے 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے، جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے دہشت گردوں کی سرحدپار دراندازی روکنا اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر حال ہی میں خبردار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تاجکستان اور ازبکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے بڑے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔
