اٹلی میں ایندھن مہنگا ہونے پر 175 ملین یورو امداد کا اعلان

اٹلی میں ایندھن مہنگا ہونے پر 175 ملین یورو امداد کا اعلان

کسانوں کے لیے 60 ملین یورو جبکہ ماہی گیری کے شعبے کے لیے 10 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں

اٹلی کی حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں کو ریلیف دینے کے لیے مجموعی طور پر 175 ملین یورو کی نئی امداد منظور کرلی ہے۔

اٹلی کی وزارتِ انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹرک ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ڈیزل پر ٹیکس کریڈٹ کی مد میں اضافی 105.2 ملین یورو فراہم کیے جائیں گے، تاکہ ایندھن کے بڑھتے اخراجات سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کو مالی سہارا دیا جا سکے۔

وزارتِ زراعت کے مطابق کسانوں کے لیے 60 ملین یورو جبکہ ماہی گیری کے شعبے کے لیے 10 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس امدادی پیکج کا مقصد ایندھن کی مہنگائی کے باعث کاروباری اداروں اور پیداواری شعبوں پر بڑھنے والے مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔

حکومت کے مطابق ٹرانسپورٹ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں کو ریلیف دینے سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور ملک بھر میں اشیائے ضروریہ سمیت دیگر سامان کی ترسیل متاثر ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب اطالوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے گا، تاہم غیر قانونی طور پر سڑکیں بند کرنے اور دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مختلف شعبوں پر پڑنے والے دباؤ کے تناظر میں یہ امدادی پیکج ملکی معیشت اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کی حکومتی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے