بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع
بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان 2 کے تحت کی جانے والی کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
