پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1223 پوائنٹس گر گیا
گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1223 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176294 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 177719 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم مندی کے باعث 176053 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گر گیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے دوران ایک ارب 33 کروڑ حصص کے سودے 32 ارب روپے میں طے پائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
