پاکستان کی ریاض کے فنانشل سینٹرپر حوثی حملے کی شدید مذمت
سعودی عرب کواپنی سرزمین کےدفاع کامکمل حق حاصل ہے، پاکستان
پاکستان نے ریاض کےفنانشل سینٹرپرحوثی ملیشیا کے حملے کو بزدلانا اور قابل مذمت قرار دے دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے ریاض حملے میں زخمی ہونے والے سعودی شہری اور غیرملکی باشندوں اوران کےاہلخانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے شہریوں اورتنصیبات پرحمل علاقائی کشیدگی بڑھاتے ہیں حوثی حملےخطےمیں امن کی کوششوں کےلیے نقصان دہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کواپنی سرزمین کےدفاع کامکمل حق حاصل ہے سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کاتحفظ سعودی عرب کاحق ہے۔
