بہتر مستقبل کی امید میں لیبیا جانے والا نوجوان اغواکاروں کے تشدد سے جاں بحق

بہتر مستقبل کی امید میں لیبیا جانے والا نوجوان اغواکاروں کے تشدد سے جاں بحق

خاندان کے مطابق ارسلان پر مبینہ تشدد کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر وہ زندگی کی بازی ہار گیا

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کا 22 سالہ نوجوان بہتر مستقبل اور اٹلی پہنچنے کا خواب لیے لیبیا گیا تاہم وہاں اغوا کاروں کے چنگل میں پھنسنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

نواحی گاؤں ساہیانوالہ کا رہائشی ارسلان بہتر مستقبل کی امید اور بیرون ملک جانے کے خواب آنکھوں میں سجائے لیبیا پہنچا تھا، جہاں مبینہ طور پر اسے اغوا کرلیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق اغوا کار مبینہ طور پر ویڈیو کال کے ذریعے ارسلان سے بات کرواتے اور اس دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان کی جانب سے نوجوان کے اہلخانہ سے رقم بھی طلب کی جاتی رہی۔

خاندان کے مطابق ارسلان پر مبینہ تشدد کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

22 سالہ نوجوان کی موت کی خبر گھر پہنچی تو اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، جبکہ علاقے میں بھی سوگ کی فضا ہے۔

ارسلان اپنے بہتر مستقبل کی امید لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن اٹلی پہنچنے کا خواب پورا ہونے سے پہلے ہی لیبیا میں اغوا اور تشدد کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے