سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا
‘کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے’
سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا ہے۔ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے عوام کا ماننا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن ہے۔
شہریوں نے نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے ہر شخص پریشان ہے، کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھر وفاق کے حوالے کیا جائے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کام محض دعوؤں تک محدودہ یں، عملی طور پر کوئی کام نظر نہ آتا، حیدرآباد کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود پینے کا پانی تک میسر نہیں۔
بڑھتے شہری مسائل پر عوامی بے چینی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے صوبوں کو انتظامی بنیاد پرتقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
