مری میں اسکول وین کو حادثہ، آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے

مری میں اسکول وین کو حادثہ، آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے

اسکول وین حادثے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہو گئے۔

مری میں لوئرموہڑا بڑا ہوتر کےقریب سوزوکی بولان بےقابو ہو کرسڑک سےنیچے جا گری،حادثے کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیواہلکاروں نےفوری کارروائی کرتےہوئےتمام بچوں کوگاڑی سےبحفاظت نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال مری منتقل کر دیا،فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق وین میں ڈرائیور سمیت11 افراد سوارتھے، میں 8 افراد کی گنجائش تھی،گاڑی میں11 افراد کی موجودگی مقررہ گنجائش سے زائد تھی،گاڑی میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے سے زخمی ہوئے،وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ سے لگی،حادثے کے وقت گاڑی میں فائر ایکسٹنگوئشر موجودنہیں تھا۔

 اسکول وین حادثے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ڈی پی اورضا تنویر سپرا نے ٹریفک انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی،اوورلوڈنگ، گیس سلنڈر،فٹنس اورروٹ پرمٹ کی جانچ سخت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے