بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ 15 اکتوبر بروز جمعرات کیس کی سماعت کرے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے