کےپی حکومت دہشت گردوں کو جواب دینے کے بجائے خاموش، اب فیصلے کا وقت آگیا، وزیراعظم
یہ چاہتےہیں 2014 والا ماحول ہو،ڈی چوک پر کپڑے لٹکےہوں ایسا نہیں ہونےدیں گے، قانون اپناراستہ ہرحال میں اپنائےگا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت دہشت گردوں کو جواب دینے کے بجائےخاموش ہے دہشت گردوں کےخلاف ایک لفظ نہیں بولتی، پانی سرسےگزرچکاہے اب فیصلےکرنےہوں گے’’ابھی نہیں توکبھی نہیں‘‘۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کےپی میں دوسال سےدہشت گردی میں اضافہ ہواہے پولیس اورفوج کےجوانوں کوشہیدکیاجارہاہے افغانستان کوکئی بارکہاکہ اچھےہمسایہ کی طرح رہیں جبکہ کےپی حکومت سی ٹی ڈی کومضبوط نہیں کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کومضبوط بنانےکےلیے کےپی کو 800 ارب روپےدییےجاچکےہیں کےپی حکومت دہشت گردوں کوجواب دینےکےبجائےخاموش ہے چاہتے ہیں کےپی حکومت وفاق کےساتھ مل کردہشت گردوں کاقلع قمع کرے۔
شہبازشریف نے کہا کہ کےپی حکومت نےاسلام آبادپرچڑھائی کاناپاک منصوبہ بنایا ہے یہ جتھہ لانگ مارچ لےکراسلام آبادآناچاہتاہے اس سےزیادہ ملک دشمنی کی کوئی اورحرکت نہیں ہوسکتی یہ چاہتےہیں 2014 والا ماحول ہو،ڈی چوک پرکپڑےلٹکےہوں ایسا نہیں ہونےدیں گےقانون اپناراستہ ہرحال میں اپنائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کےساتھ مل کراپوزیشن سےمذاکرات کافیصلہ کیا اور دوروز مذاکرات جاری رہے تاہم مذاکرات میں سب طےہونےکےبعدآخری رات معاملہ ختم ہوگیا مذاکرات کرنےکی ان کی نیت ہی نہیں تھی لانگ مارچ ختم کرنےکے لیے کہالیکن انہوں نےمثبت جواب نہیں دیا، جتھہ اسلام آبادآکردوبارہ پاکستان کوتباہی کےدہانےپرلاناچاہتاہے اب پانی سرسےگزرچکاہے اب فیصلےکرنےہوں گے’’ابھی نہیں توکبھی نہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کامعاہدہ ہوچکاہے جس کے تحت 1.2بلین ڈالرکی قسط مل جائے گی آجائےگی، سیاسی اورملٹری لیڈرشپ نے مل کرملک کےلیےکام کیا 80سال کابوجھ راتوں رات ختم نہیں کرسکتے دن رات کوششیں کریں گےتومنزل تک پہنچ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں نےکہا پاکستان میں معاشی ریفارمز سے ہمیں امیدملی ہے پاکستان کی سفارتکاری کوعزت کی نگاہ سےدیکھاجارہاہے جتنےعالمی رہنماؤں سےملا انہوں نے پاکستان کی سفارتکاری کی تعریف کی بدقسمتی سے آبنائے ہرمز میں حالات دوبارہ خراب ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اب بھی جاری ہیں سفارتی کوششوں میں فیلڈمارشل کاکلیدی کردارہے پچھلی حکومت نےآئی ٹی پارک منصوبےکا بیڑا غرق کیا آئی ٹی پارک منصوبوں کوپورےملک میں پھیلائیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کابرادرملک ہے چین کی طرح سعودی عرب بھی پاکستان کابااعتماددوست ہے سعودی حکومت نےہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے پاکستان کاایران کےساتھ خلوص اوررشتہ بڑھاہے ہمارا ایک ہی مقصد ہےکہ خطےمیں امن قائم ہو۔
،وزیراعظم نے مزید کہاکہ آبنائےہرمزکےبعدباب المندب میں خونی کھیل کھیلاجارہاہے پاکستان مکمل طورپرسعودی عرب کےساتھ یکجہتی کااظہارکرتاہے، سعودی عرب پرکسی جارحیت کوپاکستان قبول نہیں کرےگا چاہتےہیں یہ معاملہ امن سےطےہوجائے۔
