رحمان بابا ایکسپریس حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

جعفر ایکسپریس اور تیز گام کا شیڈول متاثر ہونے کے علاوہ دونوں ٹرینوں کے روٹس بھی تبدیل کیے گئے

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرین کے بریکنگ سسٹم کا آہنی راڈ ریلوے کراسنگ کے سوئچ میں پھنسنے سے دوسری بوگی الٹ گئی، جس کے بعد پیچھے آنے والی مزید 13 بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ملتان کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کی ابتدائی وجہ بریکنگ سسٹم کے آہنی راڈ کے ایک حصے کو قرار دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 500 سے 600 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالا، جبکہ ایک بوگی کو کاٹ کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالنا پڑا۔

حادثے کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا۔ جعفر ایکسپریس اور تیز گام کا شیڈول متاثر ہونے کے علاوہ دونوں ٹرینوں کے روٹس بھی تبدیل کیے گئے، جس کے نتیجے میں وہ لاہور تاخیر سے پہنچیں۔

ریلوے حکام حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ابتدائی رپورٹ میں سامنے آنے والے نکات حادثے کے ممکنہ سبب کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے