وفاقی آئینی عدالت: جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر فرائض سرانجام دیں گے
اسلام آباد: جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں عدالت کے ججز، عدالتی افسران، عملے اور لا افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔
