ترکی سے غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ؛ 6 افراد ہلاک
حادثہ لیسوس کے علاقے ایگریلیا کے جنوب میں پیش آیا
ترکی سے غیرقانونی طریقے سمندری راستے یونان جاتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے لیسوس کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی تیز رفتار کشتی اور یونانی کوسٹ گارڈ کے جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 4 مرد، ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچہ شامل ہیں تاہم حادثہ لیسوس کے علاقے ایگریلیا کے جنوب میں پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد یونانی حکام نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
