پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی حالات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
