سہ ملکی ون ڈے سیریز؛ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی ون ڈے سیریز؛ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آج کا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے

لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں پاکستان  نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں 21 سال بعد ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں جبکہ میچ میں کامیابی پاکستان کوسیریزکےفائنل میں پہنچادےگی۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی بچ ہےہم نےایک اسپنرشامل کیاہے کوشش ہےمثبت چیزوں پرتوجہ دیں ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں، ان کی جگہ رضا اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان کو بھی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی ہے جبکہ ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کرتے۔

واضح رہے کہ آج کا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے اور اسی مہم کےتحت پاکستانی کھلاڑیوں نے آج گلابی کٹ پہن رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے