چین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں شدت؛ بھارتی سرحدی افسر کا دفاعی ناکامی کا واضح اعتراف
‘اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپیں تاحال جاری ہیں’
نااہل مودی حکومت میں بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک سے کشیدہ تعلقات نے اس کی دفاعی طاقت کے دعوؤں کا پول کھل دیا ہے۔
بھارتی بارڈ پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے ناکامی کا اعتراف کیا کہ اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپیں تاحال جاری ہیں، بھارتی سرحدی فورس کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ بھارت کیلئے اب روایتی طریقوں سے چین کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔
شتروجیت کپور کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی افواج کو جدید بنانے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہ بہت آگے نکل چکا ہے۔
بھارتی جریدہ سی این این نیوزایٹین کے مطابق ستمبر میں چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارتی بارڈر پولیس افسر کا چین کے مقابلے میں اپنی کمزوری کا اعتراف اور پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست مودی کی ناکام دفاعی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
