امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہونے کا خدشہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہونے کا خدشہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

‘ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا’

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے کے کسی ایک ملک میں جنگ جاری ہو تو امن کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

باقر قالیباف کے مطابق ایران اب ایک آزاد اور طاقتور علاقائی قوت بن چکا ہے اور اس کی تقدیر کا فیصلہ غیر ملکی طاقتیں نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے، دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے اور اپنے وعدے پورے کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے