سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلا ک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلا ک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی

 سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد جہنم واصل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولیدہ کے علاقے مینازمیں دہشت گردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی سیکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلا ک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بولیدہ کےعلاقے مینازمیں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کاعلاقے میں ممکنہ طورپرموجود دیگردہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے