تھرپارکر: ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 9 افراد جاں بحق، 4 زخمی

تھرپارکر: ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 10افراد جاں بحق، 4 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ، جسونت، اسحاق تھیبو، پاندھی راجڑ،دھنوں میگھواڑ اور دیگر شامل ہیں

تھرپارکر میں نگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بی ایچ یو پلس میں کھڑی پی پی ایچ آئی ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے آگ لگی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ، جسونت، اسحاق تھیبو، پاندھی راجڑ،دھنوں میگھواڑ اور دیگر شامل ہیں، دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے کہا کہ دھماکے میں ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، واقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

عارف عزیز نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے میرپورخاص اورکراچی سے ایکسپرٹ ٹیم طلب کر لی گئی ہیں جبکہ  تھرپارکرایکسپرٹ ٹیم شواہدکاباریک بینی سے جائزہ لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے