انگور اڈہ واقعہ: افغان طالبان کا مؤقف جھوٹا اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

انگور اڈہ واقعہ: افغان طالبان کا مؤقف جھوٹا اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے، فیکٹ چیک

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق افغان طالبان رجیم کے بیان کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے واقعے پر مبینہ طور پر جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی کوشش ان کے فریب پر مبنی طرزِ عمل کی عکاسی کرتی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں غیر مسلح شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ یہ کارروائی طالبان رجیم کے سرپرست بھارت کی ہدایات اور اس کے پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقۂ کار کا تسلسل ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کی سات پوسٹیں تباہ ہوگئیں اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے نام نہاد سرکاری ترجمانوں کے بیانات کو بے حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر نمائندہ طالبان رجیم اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے