امریکی ایوان نمائندگان کو تاریخ کا پہلا سیاہ فام اسپیکر ملنے کا امکان
ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کا انتخاب 3 جنوری کو کانگریس کے اجلاس میں ہوگا
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد حکیم جیفریز کو ایوان نمائندگان کا اسپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کامیابی کی صورت میں وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بن جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے حکیم جیفریز کو اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ایوان نمائندگان کے نئے اسپیکر کا انتخاب 3 جنوری کو کانگریس کے اجلاس میں ہوگا۔
حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ایران کے ساتھ جنگ سے فوری طور پر نکلنا ہے۔ ان کے بقول ایران کے خلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا اور اس تنازع کا جلد خاتمہ ضروری ہے۔
اگر حکیم جیفریز اسپیکر منتخب ہوگئے تو وہ امریکی پارلیمانی تاریخ میں یہ منصب سنبھالنے والے پہلے سیاہ فام سیاست دان ہوں گے۔
