ایران جنگ نے ری پبلکنز سے سینیٹ چھین لی، جے ڈی وینس نے بھی اعتراف کر لیا

ایران جنگ نے ری پبلکنز سے سینیٹ چھین لی، جے ڈی وینس نے بھی اعتراف کر لیا

مہنگائی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی پارٹی کے خلاف عوامی ردعمل کا سبب بنے، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کی حمایت کی سیاسی قیمت پارٹی کو اگلے 6 سال تک سینیٹ سے محرومی کی صورت میں چکانا پڑی۔

جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان میں انتخابی نتائج کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ری پبلکنز کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ایران جنگ تھی، جبکہ مہنگائی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی پارٹی کے خلاف عوامی ردعمل کا سبب بنے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج اس قدر غیر متوقع تھے کہ انہیں شدید دھچکا پہنچا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ ری پبلکنز کے اپنے ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے تو آئے، لیکن انہوں نے امیدواروں کے بجائے ڈیموکریٹس کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکنز کو ووٹ دینے والے کئی افراد نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تسلیم کرچکے ہیں کہ انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران جنگ ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق امریکی عوام حکومت سے ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی پر عمل درآمد چاہتے ہیں اور ایران جنگ کو درست سمجھنے کی سیاسی قیمت طویل عرصے تک ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کی حمایت کے نتیجے میں ری پبلکنز کو سینیٹ کے آئندہ چھ سالہ دور سے ہاتھ دھونا پڑا، جو پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی نقصان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے