تہران میں نیتن یاہو سے مشابہت رکھنے والے دکاندار کا بائیکاٹ، کاروبار متاثر ہونے لگا

ایران میں ایک دکاندار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے دکان کا رخ کرنا چھوڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خریداروں نے اس سے خریداری بند کردی۔

تہران میں خشک میوہ جات، گری دار اشیا اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد صارفین نے اس کے چہرے کے خدوخال، بالوں کے انداز اور تاثرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملتا جلتا قرار دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایرانی اور عرب سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ بعض افراد نے دکان کا پتا پوچھا جبکہ کچھ صارفین نے دکاندار کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی شکست کے بعد ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئے، میمز وائرل

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیتن یاہو سے مشابہت کی وجہ سے دکان سے خریداری نہ کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے باعث دکاندار کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دکاندار نے بھی اس صورتِ حال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اسرائیل سے متعلق معاملات پر ایرانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے