عالمی منڈی میں تیل مزید سستا، برینٹ کروڈ 89 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا
اماراتی خام تیل مربن کروڈ کی قیمت میں بھی 7 ڈالر فی بیرل کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 3 ڈالر 19 سینٹ گھٹ کر 89 ڈالر 43 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اماراتی خام تیل مربن کروڈ کی قیمت میں بھی 7 ڈالر فی بیرل کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 2 ڈالر 30 سینٹ سستا ہونے کے بعد 84 ڈالر 51 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے، جس پر صارفین کی نظریں مرکوز ہیں۔
