کوہاٹ، غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 8 اہلکار زخمی، متعدد خارجی ہلاک

کوہاٹ، غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 8 اہلکار زخمی، متعدد خارجی ہلاک

فتنہ الخوارج کا تعاقب جاری ہے اور آخری خارجی کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا

غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس نفری پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ چند اہلکاروں کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گمبٹ کی حدود میں واقع علاقے دربوکچ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ نے چھپ کر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

حملے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد خارجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کا تعاقب جاری ہے اور آخری خارجی کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کے تحت جاری غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے