شینزو 24 مشن؛ پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی کی تیاریاں مکمل

شینزو 24 مشن؛ پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی کی تیاریاں مکمل

‘پاکستان کے خرم داؤد یا ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے’

پاکستان کے پہلے خلا باز کی خلا میں روانگی کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے، چین نے شینزو 24 مشن کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ مشن کی مکمل سسٹم ریہرسل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شینزو 24 مشن کی مکمل سسٹم ریہرسل کی گئی جس میں تمام ضروری مراحل اور نظام کی جانچ کی گئی۔

 مشن میں پاکستانی خلاباز کی شمولیت کے پیشِ نظر چائنا ایسٹروناٹ سینٹر نے چینی اور انگریزی زبانوں پر مشتمل دو لسانی آپریشن مینوئلز (ہدایت نامے) ترتیب دیے ہیں۔

پاکستانی خلاباز کے لیے حلال خلائی خوراک بھی تیار کی گئی ہے جبکہ شینزو 24 مشن لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے چینی خلائی سٹیشن تک جائے گا۔

پاکستان کے خرم داؤد یا ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے، پاکستانی خلاباز تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات کریں گے تاہم پاکستانی خلا باز کا سفر چینی انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سفر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے