حوثیوں کا ریاض پر ایک اور حملہ؛ 3 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

حوثیوں کا ریاض پر ایک اور حملہ؛ 3 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

سعودی محکمہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد ہی خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا

اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر تین بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نجران ریجن، شہر ریاض اور السلیل گورنری میں ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا تاہم سعودی محکمہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد ہی خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا۔

حکام کی جانب سے شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی الرٹ کے دوران کھلی جگہوں، کھڑکیوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہیں۔

سعودی شہری دفاع نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں یا ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے بھی منع کیا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر حساس سیکیورٹی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے