پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی
پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے جہاں ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی ہے تاہم پاکستانی 2 خلابازوں میں سے ایک چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔
چیئرمین اسپارکو یوسف خان نے اس پیشرفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا پہلا خلاباز سائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
یہ خلائی مشن قومی خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا اضافہ اور سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
