پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

‘پرتگال وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے’

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی سہولت کاری سے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل اور کاروباری وفد اسلام آباد میں بزنس فورم میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاک پرتگال بزنس فورم 23 نومبر2026 کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

دورے کے دوران پرتگال وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاہم اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بزنس فورم کا مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے فورم کے انعقاد اور انتظامات کیلئے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

پاک پرتگال بزنس فورم دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے