پاکستان کا خلائی سفر، چین میں پاکستانی خلابازوں کی تربیت جاری

پاکستان کا خلائی سفر، چین میں پاکستانی خلابازوں کی تربیت جاری

پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے

 چین: خلائی سفر پر روانہ ہونے کے لیے پاکستانی خلا باز ذیشان علی اور خرم داؤد چائنا ایسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر میں تربیت مکمل کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی خلا بازوں کو چینی زبان میں ہدایات، خلائی جہاز کے سسٹمز،مائیکرو گریویٹی اور لفٹ آف کے دوران جی فورسز کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے چینی ماہرین آئندہ ماہ پہلے پاکستانی خلا باز کا حتمی انتخاب کر لیں گے تیانگونگ خلائی مرکز تک جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز کا نام فلائٹ سے صرف 1 روز پہلے سامنے لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شینزو 24 مشن کے ذریعے پہلا پاکستانی خلا باز تیانگونگ سپیش اسٹیشن تک جائے گا مشن رواں برس کے آخر تک لانگ مارچ 2 ایف کیرئیر راکٹ کی مدد سے خلا میں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے اور 1 ہفتے تک تیانگونگ سپسیس اسٹیشن پر قیام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ منتخب پاکستانی خلا باز پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر مشن کے دوران مائیکرو گریویٹی میں مختلف سائنسی تجربات بھی کریں گے تیانگونگ سپیس اسٹیشن زمین کی سطح سے 340 سے 450 کلومیٹر کی دوری پر مدار میں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے