30 سمتبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے
یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم ہوکر نان فائلر رہ جائے گی، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ 30 سمتبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم ہوکر نان فائلر رہ جائے گی جبکہ نان فائلر کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں پر لیٹ پےمنٹ کئی گنا ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر لیٹ کی بجائے نان فائلر کا جرمانہ لگے گا انفرادی گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانہ 1000 روپے کی بجائے25 ہزار روپے تک پہنچ جائے گا، اسی طرح یکم اکتوبر سے لیٹ فائلر ایسوسی ایشن آف پرسن سے جرمانہ 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے جبکہ لیٹ فائلر کمپنی کا جرمانہ 20 ہزار روپے کی بجائے ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تاجر برداری کے لیے بھی سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے 30 ستمبر آخری موقع ہے آسان ٹیکس اسکیم کے تحت ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسان ٹیکس اسکیم کے بعد گوشوارہ جمع کرانے پر پہلے مہینے میں دس ہزارجرمانہ عائد ہوگا، اسی طرح مقررہ تاریخ کے بعد دوسرے مہینے میں25 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا جبکہ تیسرے مہینے میں 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔
