11,695 لیگو ٹکڑے اور 5 گھنٹے سے بھی کم وقت، ورلڈ میپ بنانے کا نیا ریکارڈ قائم

11,695 لیگو ٹکڑے اور 5 گھنٹے سے بھی کم وقت، ورلڈ میپ بنانے کا نیا ریکارڈ قائم

یہ سیٹ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑے دو بُعدی (2D) لیگو سیٹس میں شمار ہوتا ہے

 امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی دوست نے 11 ہزار 695 لیگو ٹکڑوں پر مشتمل ورلڈ میپ کو پانچ گھنٹے سے بھی کم وقت میں جوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے 12 اپریل کو ہیوارڈ میں واقع برک بائی برک ٹوائز میں یہ منفرد چیلنج مکمل کیا۔ دونوں نے لیگو ورلڈ میپ کے تمام 11,695 ٹکڑوں کو جوڑنے میں 4 گھنٹے، 59 منٹ اور 51 سیکنڈ کا وقت لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل دونوں نے اس چیلنج کی تیاری کے لیے تقریباً ایک ماہ تک لیگو ورلڈ میپ بنانے کی مشق کی تھی۔ یہ سیٹ دنیا میں تجارتی طور پر دستیاب سب سے بڑے دو بُعدی (2D) لیگو سیٹس میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سب سے بڑا پپلیئنگ کارڈ اسٹرکچر‘ 15 سالہ لڑکے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

اتھینا لیونگ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ بچپن میں لیگو نے انہیں اپنی تخیل کو عملی شکل دینے کا ذریعہ فراہم کیا، خاص طور پر اس وقت جب ان کے پاس اپنے خیالات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دیگر وسائل یا مہارتیں موجود نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک سال قبل سیوی سوئفٹ سے ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان لیگو سے مشترکہ دلچسپی سمیت کئی دیگر مشاغل بھی دوستی کا باعث بنے۔

اتھینا لیونگ اور سیوی سوئفٹ نے ورلڈ میپ مقررہ 5 گھنٹے اور 30 منٹ کے ہدف سے تقریباً 30 منٹ پہلے مکمل کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے