مومنہ اقبال نے یوٹیوب پر وی لاگنگ شروع کردی؛ پہلا وی لاگ وائرل
اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام ’مومنہ حمزہ‘ رکھا ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے یوٹیوب پر وی لاگنگ کا آغاز کردیا جس کے بعد ان کا پہلا وی لاگ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں حمزہ حبیب سے شادی کے بعد یوٹیوب پر وی لاگنگ شروع کی ہے تاہم انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام ’مومنہ حمزہ‘ رکھا ہے جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی اور ذاتی لمحات سے متعلق ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے پہلے وی لاگ میں انہیں اپنے شوہر حمزہ حبیب کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وی لاگ میں شوہر کی جانب سے ملنے والا تحفہ بھی دکھایا گیا ہے۔
مومنہ کے پہلے وی لاگ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل مل رہا ہے اور وی لاگ تیزی سے توجہ حاصل کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مومنہ کے یوٹیوب چینل پر اب تک تقریباً 30 ہزار سبسکرائبرز ہوچکے ہیں جبکہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نام اب بھی ’مومنہ اقبال‘ ہی ہے۔
مومنہ اقبال کی جانب سے یوٹیوب پر وی لاگنگ کا آغاز ان کے مداحوں کے لیے ایک نئی پیش رفت ہے جس کے بعد ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
