کراچی: پاکستان نے طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا ہے یہ سرجری ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال میں کی گئیں ہیں۔

پاکستان میں روبوٹک سرجری کا آغاز

سرکاری کے بعد اب نجی سطح پر بھی روبوٹک سرجری کا آغاز ہوگیا ہے، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پاکستان نے طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا ہے یہ سرجری ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال میں کی گئیں ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے روبوٹک سرجری کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ اسپتال میں جنرل اور کینسر کی روبوٹک سرجری میسر ہوگی۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اب پتے، ہرنیا، آنتوں اور زچگی کی سرجریز روبوٹ سے کی جائیں گی پچھلے کچھ وقت سے روبوٹک سرجری پر کام کر رہے تھے کوشش تھی کم لاگت پر روبوٹک سرجری فراہم کی جائے تاہم سرکاری کے بعد اب نجی سطح پر بھی روبوٹک سرجری کا آغاز ہوگیا ہے،  ہمارے سرجنز نے چین سے روبوٹک سرجری کی تربیت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ہیڈ آف سرجری ڈاکٹر حارث رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال میں دو روبوٹک سرجریز کامیابی سے ہو چکیں پہلے مریض نے اپنی اہلیہ کی روبوٹک سرجری کروائی دونوں روبوٹک سرجریز بہت اچھی اور کامیاب رہیں، روبوٹک سرجری سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے