مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلق رائٹرز کی خبر فیک قرار

مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلق رائٹرز کی خبر فیک قرار

حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلق رائٹرز کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل اور ناقابلِ مذاکرات ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت اجتماعی دفاعی صلاحیت کو عملی شکل دینے سے متعلق تفصیلات آپریشنل رازداری کا معاملہ ہیں جنہیں میڈیا قیاس آرائیوں کا موضوع نہیں بنایا جاسکتا۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے عزم میں کسی قسم کی تبدیلی یا ابہام نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار اور اس سے متعلق آپریشنل تفصیلات حساس نوعیت کی ہیں، اس لیے ان کے بارے میں غیرمصدقہ معلومات یا قیاس آرائیاں درست نہیں۔

وزارت اطلاعات نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ غیرمصدقہ اور نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلق خبریں جاری کرتے وقت سرکاری بیانات کو مدنظر رکھا جائے۔

وزارت اطلاعات نے رائٹرز پر بھی زور دیا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے سے متعلق اپنی رپورٹنگ میں متعلقہ سرکاری بیانات اور مؤقف کو پیش نظر رکھے۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدے سے متعلق کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے سوالات وزارت خارجہ اور متعلقہ حکام سے کیے جانے چاہئیں۔

وزارت اطلاعات نے خبردار کیا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے حوالے سے من گھڑت اعداد و شمار، غیرمصدقہ تفصیلات یا آپریشنل نوعیت کی معلومات پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق اجتماعی دفاعی صلاحیت سے متعلق حساس آپریشنل امور کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر رپورٹ کرنا مناسب نہیں، اس لیے معاہدے سے متعلق معلومات کے لیے مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے