ملک بھر میں بجلی کا بڑا بحران، شارٹ فال 4500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بحران، شارٹ فال 4500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

درآمدی آر ایل این جی کی بندش کے باعث 6 ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹس بھی بند پڑے ہیں

درآمدی ایل این جی کی بندش اور ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں پن بجلی کا حصہ 6200 میگاواٹ سے کم ہوکر پیک آورز میں تقریباً 5 ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کی بندش کے باعث 6 ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹس بھی بند پڑے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیک آورز میں ملک بھر میں بجلی کی طلب ساڑھے 23 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ سسٹم میں بجلی کی دستیابی 19 ہزار میگاواٹ سے بھی کم ہے۔

بجلی کی کمی کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث اکتوبر میں بھی بجلی کی طلب میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی جس سے بجلی کے نظام پر دباؤ برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے