امریکی وزیر خزانہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
ایرانی معیشت پر دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران پر مالی دباؤ مزید بڑھائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ یہ پابندیاں ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت عائد کی گئی ہیں۔ ایران سے روابط کے باعث ایک عراقی بینک اور مشرق وسطیٰ و ایشیا میں سرگرم متعدد مالیاتی نیٹ ورکس کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایرانی معیشت پر دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور امریکا تہران کے خلاف مالیاتی اقدامات جاری رکھے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ایرانی قیادت کو فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل تک رسائی سے محروم کرنے کی کوشش کرے گی۔ ایران کے اتحادی بھی اسے معاشی مشکلات سے نہیں بچا سکیں گے۔
