پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں 24 نومبر تک توسیع

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں 24 نومبر تک توسیع

بھارتی رجسٹریشن کے حامل تمام طیارے پابندی کے دائرے میں شامل ہیں۔

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 نومبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع کردی ہے۔

پابندی کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود فوجی پروازوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگی جب کہ اس فیصلے کے تحت بھارتی رجسٹریشن کے حامل تمام طیارے پابندی کے دائرے میں شامل ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں توسیع کے بعد بھارتی طیارے 24 نومبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے