امن و امان پر اجلاس؛ وزیراعظم کل پشاور کا دورہ کریں گے

امن و امان پر اجلاس؛ وزیراعظم کل پشاور کا دورہ کریں گے

ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان سے ملاقات بھی متوقع۔

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کل پشاور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے درکار سیکیورٹی ضروریات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کی ضم شدہ اضلاع اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ارکان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس ملاقات میں متعلقہ علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کی قلت سمیت دیگر مسائل بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھائے جائیں گے جب کہ ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے