وزیراعظم پشاور پہنچ گئے؛ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقیاتی امور پر اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے؛ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقیاتی امور پر اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے

پشاور: وزیراعظم محمد شہباز شریف خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پشاور پہنچ گئے جہاں صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی اقدامات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی و صوبائی وزرا، متعلقہ حکام اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہیں۔

 شرکاء کی جانب سے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سیکیورٹی امور کے علاوہ خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ صوبے کے لیے ترقیاتی پیکیج سمیت دیگر اہم فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے