کشمیری عوام کی قربانیاں عالمی برادری کی سنجیدہ توجہ کی مستحق ہیں، اسحاق ڈار

کشمیری عوام کی قربانیاں عالمی برادری کی سنجیدہ توجہ کی مستحق ہیں، اسحاق ڈار

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیراہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر میں شہریوں سےسلوک پرعالمی سطح پرتشویش کااظہارکیاگیا کشمیری عوام کی قربانیاں عالمی برادری کی سنجیدہ توجہ کی مستحق ہیں،۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں یوم سیاہ جموں وکشمیر، اظہاریکجہتی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر1947کوبھارت نےکشمیرپرقبضےکابھیانک قدم اٹھایا، کشمیربنےگاپاکستان ہرکشمیری اورہرپاکستانی کےدل کی آوازہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پرکشمیرکامسئلہ بھرپوراندازمیں اٹھایا دنیا کشمیرکےمسئلےکوبھولی نہیں ہے، بھارت نے5 اگست2019کویکطرفہ اقدامات کےذریعے کشمیر کےمسئلےکوگھمبیرکیا جبکہ کشمیریوں سے ان کاحق خودارادیت کوئی چھین نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیراہے کشمیر میں بنیادی آزادیوں پرپابندیاں،آبادیاتی تبدیلیاں تشویشناک ہیں سیاسی رہنماؤں کی مسلسل حراست سےعوام میں بیگانگی بڑھائی گئی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر میں پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھےگا پاکستان ہرمناسب عالمی فورم پرکشمیریوں کی آوازبلندکرتارہےگا مسئلہ کشمیرکےپرامن حل کےلیےمسلسل اورمؤثرسفارتی کوششیں ناگزیرہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے