پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ

دورانِ کاروبار 81 کروڑ 68 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 31 ارب روپے رہی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں 100 انڈیکس 1456 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 193 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مارکیٹ نے ایک بار پھر دو نفسیاتی حدیں بحال کرلیں۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 736 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 232 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دورانِ کاروبار 81 کروڑ 68 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 31 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال میں بہتری کی امید اور کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے